۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر / دیدار جمعی از شاعران آیینی با آیت الله العظمی جوادی آملی

حضرت آیت الله جوادی آملی نے کہا: ظالم و جابر اسرائیل کو معلوم ہونا چاہیے یہ فتح ایک رخ سے فتح قریب ہے اور اور دوسرے رخ سے فتح مبین ہے، یہ فتح ’’فتح مطلق‘‘ ہے، یہ ایک ایسی فتح ہے جو اسرائیل کو نیست و نابود کر دے گی اور غزہ اور غزہ جیسے مناطق کے لوگوں کو نجات دلائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله جوادی آملی نے اسرائیل پر ایران کے جرات مندانہ حملے کو سراہتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا اور کہا: ظالم و جابر اسرائیل کو معلوم ہونا چاہیے یہ فتح ایک رخ سے فتح قریب ہے اور اور دوسرے رخ سے فتح مبین ہے، یہ فتح ’’فتح مطلق‘‘ ہے، یہ ایک ایسی فتح ہے جو اسرائیل کو نیست و نابود کر دے گی اور غزہ اور غزہ جیسے مناطق کے لوگوں کو نجات دلائے گی۔

حضرت آیت اللہ جوادی آملی کا پیغام حسب ذیل ہے:

اعوذ بالله من الشیطان الرجیم

بسم الله الرحمن الرحیم

رمضان کے مقدس مہینے کا خلاصہ فتح الہی ہے، وہ مہینہ جس میں قرآن نازل ہوا اور قرآن نے ملت اسلامیہ کو فتوحات کی نوید دی، کتاب خدا اور سنت الہی یہ نے لوگوں کو بتایا کہ کمزور اور ذلیل قوم کے علاوہ کوئی قوم ظلم کو قبول نہیں کرتی۔

لَا یحتمل الضَّیمَ الا الذَّلِیل، ظلم کو صرف پست افراد ہی سہتے ہیں۔

’’یحمل‘‘ کا مطلب ہے برداشت کرنا اور ظلم کے بوجھ تلے جانا، امام کہنا چاہتے ہیں کہ کمزور قوم کے علاوہ کوئی ظلم کو برداشت نہیں کرتا۔

ظالم و جابر اسرائیل کو معلوم ہونا چاہیے یہ فتح ایک رخ سے فتح قریب ہے اور اور دوسرے رخ سے فتح مبین ہے، یہ فتح ’’فتح مطلق‘‘ ہے، یہ ایک ایسی فتح ہے جو اسرائیل کو نیست و نابود کر دے گی اور غزہ اور غزہ جیسے مناطق کے لوگوں کو نجات دلائے گی۔

میں ایک بار پھر جمہوری اسلامی ایران کے تمام مرد و خواتین کو اس جرأت اور بہادری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ سب کو بالخصوص ان افراد کو جنہوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا، دنیا و آخرت کی سعادت نصیب فرمائے، اور اس اسلامی نظام کو تما شر سے محفوظ رکھے تاکہ حضرت ولی عصر (ارواحنا فداہ) کے حوالےکیا جا سکے۔

غفر الله لنا و لکم
والسلام علیکم و رحمه‌الله و برکاته

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .